21 مئی 2013 - 19:30
بصرہ اور بغداد میں دھماکے ۳۷ افراد ہلاک

عراق کے شہروں بصرہ اور بغداد میں ہونے والے پے درپے بم دھماکوں میں 37 افراد ہلاک اور 147 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہروں بصرہ اور بغداد میں ہونے والے پے درپے بم دھماکوں میں 37 افراد ہلاک اور 147 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بغداد میں 5 کار بم دھماکے ہوئے جس سے 24 افراد ہلاک اور 122 زخمی ہوئے ہیں۔ اسی طرح دوسرے شہروں میں بھی دہشت گردی کی کاروائیاں کی گئی جس میں کئی افراد لقمہ اجل بن گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲